ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کابڈگام کے متعدد علاقوں کا دورہ | فٹلی پورہ چرار شریف میں نرسری کا جائزہ لیا

تاریخ    30 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
بڈگام//ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اعجاز احمد بٹ نے وسطی ضلع بڈگام کے کئی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ملازمین کو ہدایت دی کہ کسانوں اور باغ مالکان کو راحت دینے کی خاطر وہ اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیں ۔ اعجاز احمد بٹ نے جمعہ کو وسطی ضلع بڈگا م کے کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر نے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ باغ مالکان کو نئی ٹیکنالوجی سے آگاہ کریں۔انہوںنے فٹلی پورہ چرار شریف میں نرسری کا بھی جائزہ لیا اور وہاں تعینات ملازمین کے ساتھ گفت وشنید کی۔ ڈائریکٹر نے آفیسران کو ہدایت دی کہ کووڈ 19کے پیش نظر تمام رہنما اصولوں پر عملدرآمد کرانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات کریں۔ انہوںنے کہاکہ ہارٹیکلچر محکمہ کی جانب سے کسانوں اور باغ مالکان کو سبسڈی پر آلات فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ وہ اچھی طرح سے اپنا کام کاج کریں۔
 

تازہ ترین