جے ٹی جی سی میں جانکاری و طبی کیمپ کا انعقاد | مفت آیورویدک ادویات تقسیم

تاریخ    30 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//جموں توی گالف کورس نے محکمہ انڈین سسٹم آف میڈیسن کے اشتراک سے اپنے پنچ کرما سنٹر میں ایک جانکاری و طبی کیمپ کا انعقاد کیا ۔ کیمپ کے انعقاد کا مقصد گالف کورس کے ارکان اور ورکروں کو کووڈ 19 وباء کی روکتھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا تھا ۔ آیورویدک نظامِ علاج کی مایہ ناز ورثے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے لوگوں کو اس نظامِ علاج سے استفادہ کرنے کیلئے آنے آنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ بیماریوں کے علاج و معالجے اور اُن کی موثر روکتھام کیلئے یہ نظام نہایت ہی مفید ہے ۔ تبادلہ خیال کے دوران ڈاکٹروں کی ٹیم نے کیمپ میں موجود لوگوں کو درپیش طبی مسائل کے بارے میں انہیں مشوروں سے نوازا ۔ کیمپ میں جے ٹی جی سی کے ارکان اور ملازمین میں ایمونٹی کو بڑھاوا دینے والی آئیور ویدک ادویات مفت تقسیم کی گئیں ۔ اس کے علاوہ شرکاء میں ماسک بھی تقسیم کئے گئے ۔ 
 

تازہ ترین