کنٹرول لائن پر بالا کوٹ کے جنگل میں آگ لگنے سے بارودی سرنگیں پھٹ پڑیں

تاریخ    29 مئی 2020 (58 : 01 PM)   
(Representational Pic )

نیوز ڈیسک
سرینگر//ضلع پونچھ میں جمعہ کو کنٹرول لائن پر بالا کوٹ علاقے کے جنگلی علاقے میں آگ لگنے کے نتیجے میں زیر زمین بارودی سرنگیں پھٹ پڑی ہیں اور وہاں دھماکوں کی آوازیں سنی جارہی ہیں جن کی وجہ سے سبز سونا تباہ ہورہا ہے۔
حکام کے مطابق اصل میں جنگل میں آگ کنٹرول لائن کے دوسری طرف بھڑک اُٹھی ہے جو اب اس طرف تک پھیل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آگ سے درجنوںزیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگیں زور دار دھماکوں سے پھٹ رہی ہیں۔
یاد رہے کہ کنٹرول لائن پر دفاعی ذرائع کے مطابق در اندازی سے نمٹنے کیلئے زیر زمین بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ جنگل میں آگ ابھی تک بھڑک رہی تھی۔
 

تازہ ترین