اے بی وی پی اور جموںوکشمیر ہوم گارڈس ویلفیئر ایسو سی ایشن کے نمائندگان لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

تاریخ    29 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


  جموں//اکھل بھارتیہ وِدیارتھی پریشد ( اے بی وی پی ) ، جموںوکشمیر اور جے اینڈ کے آل ہوم گارڈس ویلفیئر ایسو سی ایشن کے نمائندگان راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملے اور اُنہیں درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔صدر اے بی وی پی جے کے ڈاکٹر پرمندرسنگھ نے اے بی وی پی جموںوکشمیر کے سابق سیکرٹری دیپک گپتا کے ہمراہ نوجوانوں کو درپیش مختلف مسائل بشمول اَنڈر گریجویٹ سطح کے لئے سمسٹر سسٹم ختم کرنا، کووِڈ۔19 بحران کے پیش نظر مقامی سطح پر اِمتحانا ت کے اِنعقاد ، سٹارٹ اَپس کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ، آف لائن درس و تدریس کے لئے نئی راہیں تلاش کرنا ، تعلیمی اِداروں کے فیس وغیر ہ سے متعلق معاملات لیفٹیننٹ گورنر کے گوش گزار کئے۔دریں اثنأ صدر آل جموںوکشمیر ہوم گارڈس ویلفیئر ایسو سی ایشن کملا شرما نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموںوکشمیر ہوم گارڈس کو دیگر رِیاستوں اور یوٹیز کی طرز پر مراعات کی فراہمی ، نوکریوںکو باقاعدہ بنانے اور جے کے ہوم گارڈس کو دیگر مسائل کی ایک یاد داشت پیش کی اور ہوم گارڈس کے درپیش مشکلات کے اَزالے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی ذاتی مداخلت طلب کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے وَفود کو بغور سنا اور اُنہیں یقین دِلایا کہ اُن کے جائز مسائل اورمانگوں پر غور کر کے ان کا ازالہ کیا جائے گا۔
 

تازہ ترین