وادی کے نامور فٹ بال کھلاڑی نور محمد فوت | این آئی ایف ایف نے انکی موت کو بڑا صدمہ قرار دیا

تاریخ    28 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر //وادی کے مشہور فٹ بال کھلاڑی نور محمد بخشی فوت ہوگئے ہیں ۔ 70کی دہائی میں ’’مرسیڈیز ‘‘کے نام سے مشہور نور محمد بخشی نے 2دہائیوں سے زیادہ ایس آر ٹی سی فٹبال ٹیم  کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی قومی مقابلوں میں حصہ لیکر مثالی کارگردی پیش کرتے رہے۔نور محمد بخشی کی بہترین کارگردی کی وجہ سے وہ وہ 60اور 70کی دہائی میں ہر کشمیری کی ڈھڑکن بنے رہے اور ہر گھر میں انکے نام کی چرچا رتی تھی۔ نور محمد بخشی بدھ کو اس دنیا فانی سے رحلت کرگئے ہیں ۔ انکی موت پر وادی میں تمام طبقہ فکر کے لوگوں نے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔نور محمد بخشی کے انتقال پر این آئی ایف ایف نے گہرے دکھا کا اظہار کیا ہے اور انکی موت کو بڑا صدمہ قرار دیا ہے۔ این آئی ایف ایف نے مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے  نور محمد بخشی کیلئے دعا مغفرت کی ہے۔۔ این آئی ایف ایف نے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ انکو یہ عزیم صدمہ برداشت کرنے کی قوت عطا فرمائیں۔  
 

تازہ ترین