قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات

بانہال میں آیوش کی طرف سے صحافیوں میں تقسیم

تاریخ    27 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


بانہال // انڈین سروس آف میڈیسنس آیوش کے ڈائریکٹر کے زیر نگران بانہال میں کووڈ 19 کے دوران ورکنگ جرنلسٹس میں قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر محکمہ میں تعینات ڈاکٹر شکیل احمد اور ڈاکٹر طلعت وہاں موجود تھے۔اْنہوں نے اس موقع پر کہا کہ صحافیوںکو فرنٹ لائن ورکر تصور کر کے ڈائریکٹر جموں کی ہدایت پر ان میں قوت مدافعت بڑھانے والی مختلف ادویات تقسیم کی گئیں۔اْنہوں نے ان ادویات کے استعمال کے طریقہ کار بتانے کے علاوہ ان کے فوائد کے بارے میں نامہ نگاروںکو تفصیلی جانکاری فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی انہوں نے اس وباء کے دوران کام کر نے والے لوگوں میں یہ دوائیاں تقسیم کی ہیں۔ اس موقع پر جرنلسٹ ایسوسی ایشن رام بن کے ضلع صدر اور سینئر صحافی محمد تسکین وانی نے کہا کہ میڈیا کو ایسے مواقع پرلوگ بھول جاتے ہیں لیکن آئی ایس ایم نے ایک پہل کی جس کیلئے وہ قابل سراہنا ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی آئی ایس ایم فرنٹ لائن ورکروں کو یاد رکھے گی ۔ اس موقع پرعارف الوحید، دانش مظفر، قمر الدین منہاس، راشد رسول، شکیل، احمد، جاوید سوہل، شاکر علی، خورشید احمد کے علاوہ دیگر صحافی بھی موجود تھے۔

تازہ ترین