بالاکوٹ میں آر پار شدید گولہ باری

متعدد مکانات تباہ ، کئی مویشی ہلاک

تاریخ    27 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر کے بالاکوٹ سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے درمیان گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجہ میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے جبکہ کئی مویشی ہلاک ہوئے ہیں ۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ منگل کی صبح بالاکوٹ کے بسونی اور دیگر علاقوں میں پاکستانی فوج کی طرف سے فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس دوران کئی مارٹر گولے رہائشی علاقوں میں بھی گرے جس سے کچھ مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچاجبکہ کئی مویشی ہلاک ہوئے ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ کئی مویشی زخمی بھی ہوئے ہیں۔پونچھ انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا’’شلنگ سے ہونے والی مکمل تباہی کا پتہ مکمل جائزہ لینے کے بعد ہی لیاجاسکے گا‘‘۔دریں اثناء جموں میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹنٹ کرنل دیوندر آنند نے بتایاکہ پاکستانی افواج نے ایک بارپھر بالاکوٹ سیکٹر میں اشتعال انگیز فائرنگ اور گولہ باری شروع کردی جس دوران چھوٹے اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ اس کے رد عمل میں بھارتی فوج نے بھی بھرپور جواب دیا۔
 

تازہ ترین