لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کی بیوی اور بیٹا کورونا وائرس میں مبتلا

تاریخ    25 مئی 2020 (35 : 03 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مُرمو کے ایک مشیر کی بیوی اور بیٹا کورونا وائرس میں مبتلاءپائے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دونوں کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئے ہیں جس کے بعد مشیر موصوف ریاسی ضلع میں سپر سپیشلٹی اسپتال کے اندر قرنطین میں گئے ہیں جہاں اُن کی بیوی اور بیٹے کو ایک الگ تھلگ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مشیر موصوف کی بیوی اور بیٹا حال ہی میں نئی دلی سے لوٹے تھے اور وہ ایک گیسٹ ہاﺅس میں مقیم تھے۔
اُن کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ اتوار کے روزمثبت آگئے۔ مشیر موصوف کے بھی نمونے لیکر اُنہیں جانچ کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین