جموں میں کورونا کی وجہ سے وکیل جاں بحق،جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد22

تاریخ    25 مئی 2020 (29 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//پیر کے روز جموں کشمیر میں اُس وقت کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد22ہوگئی جب جموں کے ایک اسپتال میں داخل ایک وکیل کورونا کی وجہ سے دم توڑ بیٹھا۔
63سالہ وکیل کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ASCOMS سدرا کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر روندر رتن پال نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مہلوک ترکوٹہ نگر جموں کا رہنے والا تھا جس کا کورنا ٹیسٹ رپورٹ اُس کی موت کے بعد مثبت آگیا۔
انہوں نے کہا کہ مریض کے نمونے کچھ دن قبل لئے گئے تھے اور وہ گذشتہ روز جاں بحق ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہلوک کی لاش کو ورثاءکے حوالے کیا جارہا ہے تاکہ اُس کی کووڈ پروٹوکول کے مطابق آخری رسومات انجام دی جاسکیں۔
واضح رہے کہ جموں میں ابھی تک کورونا کی وجہ سے تین ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 19ہلاکتیں وادی کشمیر میں واقع ہوئی ہیں۔
 

تازہ ترین