ملک میں دو ماہ بعد گھریلو مسافر پروازیں دوبارہ شروع

تاریخ    25 مئی 2020 (09 : 11 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ ملک گیر لاک ڈاون کی وجہ سے دو ماہ تک ملتوی رہنے کے بعد وبا سے بچاو کے نئے قوانین کے ساتھ گھریلو مسافر بردار پروازیں پیر سے دوبارہ شروع ہو گئیں۔
اطلاعات کے مطابق دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پہلی پرواز صبح 4.45 بجے روانہ ہوگئی۔ ملک کی سب سے بڑی فضائی کمپنی انڈیگو کی پرواز نمبر 6 ای -643 نے ٹرمنل -3 سے پونے کے لئے پرواز کی۔ یہ ائیربس کا اے 320 طیارہ ہے جو صبح سات بجے پونے پہنچ گئی۔
 ذرائع نے بتایا کہ مقررہ وقت کے مطابق، دہلی آنے والی پہلی پرواز اسپائس جیٹ کی ایس سی -8194 کی تھی جو احمد آباد سے آ ئی. اس کے آنے کا وقت صبح 7.45 بجے تھا۔ 
کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے حکومت نے 25 مارچ سے گھریلو مسافر پروازوں کو مکمل طور پر بند کر دیا تھا۔ بین الاقوامی مسافر پروازیں 22 مارچ سے ہی بند ہیں۔ اس دوران کارگو پروازوں اور خصوصی اجازت حاصل شدہ مسافر بردار پروازوں کی سروس جاری تھی۔
 

تازہ ترین