کرناہ میں غیر سرکاری تنظیم کی امدادی سرگرمیاں

24 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

کرناہ //خدمت چیرٹیبل ٹرسٹ کرناہ نے ہفتے کے روز ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں 185 سے زائد بیوائوں اور دیگرمستحقین میں راشن کے کٹ تقسیم کئے تاکہ عید الفطر کے موقع پر ان کی پریشانیوں کو کسی حد تک کم کیا جاسکے۔اس کام کیلئے ٹرسٹ نے پورے کرناہ میں 15ٹیموں کو تشکیل دیا تھا جنہوں نے مزید سینکڑوں رضاکاروں کی مدد سے آج یہ کام نہچیاں سے لیکر ٹیٹوال سیماری تک انجام دیا۔ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طرح بیوائوں اور مسکینوں میں امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ 
 

تازہ ترین