سوزکا لیفٹنٹ گورنر کو مکتوب

تمل ناڈ میں درماندہ کشمیریوں کو واپس لایا جائے

24 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

سرینگر//سابق مرکزی وزیرپروفیسر سیف الدین سوزنے لیفٹینٹ گورنرگریش چندرمرموسے اپیل کی ہے کہ وہ چنئی اورتمل ناڈمیںدرماندہ کشمیری طلبہ اورمزدوروں کوکشمیرواپس لانے کیلئے اقدام کریں ۔ایک بیان میں سوز نے کہا کہ انہوں نے لیفٹینٹ گورنر کو ایک مکتوب میں سمجھایا کہ یہ درماندہ لوگ ریاستی انتظامیہ کیطرف سے صرف ٹرانسپورٹ سہولیات چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے گھروں کو صحیح سلامت پہنچ سکیں۔سوزنے کہا کہ میں نے لیفٹینٹ گورنرکوبتایا کہ درماندہ لوگوں میں بیشترطلبہ ہیں اور اس کے علاوہ مزدور طبقہ کے لوگ بھی اس میں شامل ہیں جو ذریعہ معاش کیلئے تمل ناڈ گئے تھے۔سوزنے لیفٹینٹ گورنر کو بتایا کہ سہیل نذیرڈار نامی ایک شخص   (9149747810)، درماندہ لوگوں کو کشمیر لانے میں مدد کرنے کیلئے تیار ہے اس لئے اُس کے ساتھ بھی رابطہ بنایا جانا چاہئے۔ 

تازہ ترین