لیفٹیننٹ گورنر سے چیئرپرسن وقف ڈیولپمنٹ کمیٹی درخشاں اندربی ملاقی

وقف جائیدادکے تحفظ کے اقدامات سے آگاہ کیا

24 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

 جموں//مرکزی وقف کونسل کی رکن اورچیئرپرسن وقف ڈیولپمنٹ کمیٹی وزارت اقلیتی امور حکومت ہند ڈاکٹر درخشان اندرابی یہاںراج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقی ہوئی۔ڈاکٹر اندرابی نے وقف بورڈ کے کام کاج سے متعلق مختلف اہم معاملات پر لیفٹیننٹ گورنر سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے جموںوکشمیر کی یونین ٹریٹری میں موجودہ صورتحال پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کونسل کی جانب سے وقف جائیداد کی باز یافت اور تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی اُنہیں تفصیل دی۔انہوں نے سکل ڈیولپمنٹ کے لئے خواتین بہبودی اور تعلیمی سکیموں کی عمل آوری سے متعلق بھی انہیں بتایا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اِس موقعہ پر کہا کہ حکومت سماج کے تمام طبقوں سے وابستہ اَفراد کی یکسان و متوازن ترقی یقینی بنانے کے لئے جامع اِقدامات اُٹھارہی ہے ۔اُنہوں نے ڈاکٹر اندرابی کو عوامی فلاح و بہبود کے لئے اُن کی جانب سے جاری کاوشوں کو جاری رکھنے کے لئے کہا۔
 

تازہ ترین