پیرو میں فٹ بال کلبوں کو تربیت شروع کرنے کی اجازت

تاریخ    24 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


لیما/کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل سرگرمیاں ٹھپ ہونے کے درمیان پیرو کے صدر مارٹن وجکارا نے فٹ بال کلبوں کو تربیت شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔وجکارا نے ملک کو خطاب کرتے ہوئے اس کا اعلانکیا۔ انہوں نے ساتھ ہی ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو 30 جون تک بڑھانے کا اعلان کیا۔اگرچہ اس دوران کچھ اقتصادی سرگرمیوں کو شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ وجکارا نے کہا کہ ہم نے پیرو فٹ بال فیڈریشن کے پروفیشن فٹ بال کلبوں کو تربیت شروع کرنے کی اجازت دینے کی اپیل کو قبول کیا ہے جس سے فٹ بال دوبارہ شروع کیا جا سکے ۔یہ ضروری ہے کہ میچوں کے دوران تمام ضروری پروٹوکول پر عمل ہو اور چند ماہ تک مقابلوں کو ناظرین کے بغیر کرایا جائے ۔ قابل ذکر ہے کہ پیرو میں کورونا کے 12ہزار معاملے سامنے آئے ہیں اور اب تک اس سے یہاں 3200 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے پیرو انتظامیہ نے گذشتہ 12 مارچ کو ملک بھر میں فٹ بال سرگرمیاں ملتوی کر دی تھیں۔ اگرچہ اس بات کی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے کہ میچ کب سے شروع کئے جائیں گے ۔یو این آئی ۔

تازہ ترین