تازہ ترین

کورونا میں مبتلا 55 سالہ خاتون جاں بحق،جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد21

23 مئی 2020 (05 : 02 PM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ، سکمز میں سنیچر کے روز کورونا وائرس میں مبتلاءایک55سالہ خاتون کا انتقال ہوگیا۔یہ جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے ہونے والی21ویں موت ہے۔ 
ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے اُورنہال نامی گاوں کی رہنے والی تھی۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ، سکمزپروفیسر فاروق جان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مذکورہ خاتون چھاتی میں انفکشن کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرائی گئی تھی۔بعد ازاں اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاجس کے بعد وہ آج انتقال کر گئی۔
ابھی تک کورونا وائرس سے جموں کشمیر میں21ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ان میں صوبہ جموں میں2جبکہ
 وادی کشمیرمیں19ہلاکتیں شامل ہیں۔