تازہ ترین

کولگام میں گرینیڈ بر آمد، فورسز نے ناکارہ بنایا

23 مئی 2020 (38 : 12 PM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع کولگام کے چولگام علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سنیچر کے روز ایک زندہ گرینیڈ بر آمد کیا۔
خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق سی آر پی ایف اہلکاروں نے گرینیڈ بر آمد کرکے بم ناکارہ بنانے والے سکارڈ کو طلب کیا جس نے موقع پر آکر گرینیڈ کو ناکارہ بنایا۔
سی آر پی ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ گل جنید خان نے کے این او کو بتایا کہ مذکورہ گرینیڈ آج صبح173ویں بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے بر آمد کیا۔