کورونا کی دوسری لہر میں ملک بند نہیں ہو گا: ٹرمپ

تاریخ    23 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


واشنگٹن// امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس (کووڈ -19) کی دوسری لہر میں ملک بند نہیں ہو گا۔ریاست مشی گن میں فورڈ پروڈکشن پلانٹ کے دورے کے دوران صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں مسٹر ٹرمپ نے کہا‘‘لوگ کہہ رہے ہیں بہت کم امکان ہے ۔ یہ معیاری ہے اور ہم مصیبت سے باہر آ رہے ہیں۔ ہم ملک کو بند نہیں کر رہے ہیں ہم مصیبت سے باہر آرہے ہیں’’۔انہوں نے کہا‘‘ایک مستقل لاک ڈاؤن صحت مند ریاست یا صحت مند ملک کی حکمت عملی نہیں ہے ۔ملک کو بند کرنے کا ہمارا کوئی مطلب نہیں ہے ’’۔ صدر نے کہا‘‘کبھی نہ ختم ہونے والالاک ڈاؤن ایک عوامی صحت کی آفت کو دعو ت دے گا’’۔ اپنے لوگوں کی صحت کی حفاظت کے لئے ہمارے پاس ایک کاروباری معیشت ہونی چاہئے ’’۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی تمام 50 ریاستوں نے اپنی معیشتوں کو رفتار دینے کے مقصد سے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی دینے کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا ہے ۔ صحت کے ماہرین نے سردی کے موسم میں وائرس کی دوسری لہر آنے کا امکان کو لے کر خبردار کیا ہے ۔امریکہ میں ابھی تک ڈیڑھ لاکھ لوگ اس وبا سے متاثر ہیں اور 90 ہزار افراد کی موت ہو چکی ہے 
 

تازہ ترین