تازہ ترین

یونان میں 15 جون سے سیاحت کی اجازت

22 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

یو این آئی
ایتھنز// یونان میں کوروناوائرس (کووڈ -19) وبا کے بعد سیاحتی مقامات کو دوبارہ سے فروغ دینے کے مقصد سے 15 جون سے ایتھینز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر یکم جولائی سے طیاروں کی پروازیں ہوں گی۔وزیر اعظم کریاکوس متسوتاکس نے یہ اعلان کیا ہے ۔مسٹر متسوتاکس نے بدھ کو ٹیلی ویژن پر خطاب کے دوران کہا ‘‘سیاحت کی مدت 15 جون سے شروع ہو جائے گی، ریستوران 25 مئی کو دوبارہ کھلیں گے اور جزائر پر غیر رہائش پذیر لوگوں کے سفر پر سے پابندی بھی ہٹا لی جائے گی’’۔وزیر اعظم کے ٹیلی ویژن پر خطاب کے بعد وزیر سیاحت ہیرس تھیوہیرس نے کہا کہ سیاحوں کو کورونا وائرس کی جانچ اور کوارٹین مدت کے بغیر یونان میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی لیکن ڈاکٹر ضرورت پڑنے پر کسی کی صحت اچانک جانچ کر سکیں گے ۔