پاکستان :24گھنٹوں میں 15ہزار سے زائد ٹیسٹ

22 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

یو این آئی
اسلام آباد // پاکستان میں کورونا وائرس کے برھتے کیسوں کے بعد 24گھنٹوں میں 15ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے ۔ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 48ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 17پہنچ گئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 2193 نئے کیس سامنے آئے جس سے کل متاثرین کی تعداد 48,091 تک پہنچ گئی۔اس دوران32نئی اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 1,017 ہوگئی ۔بڑھتے ہوئے کیسوں کے بعد ایک دن میں 15,346 ٹیسٹ کئے گئے ۔دریں اثناء  پاکستان میں کورونا وائرس سے تین میڈیا اہلکاروں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 156 اس کی زد میں ہیں۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے ) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیمرہ اور فوٹو جرنلسٹ کورونا کی زد میں زیادہ آئے ہیں۔یونین کی امداد کمیٹی کے سربراہ ذوالفقار علی نے یہ رپورٹ تیار کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مرنے والے صحافیوں میں ایک تعلق ملتان اور دو کا سُکھر سے ہے ۔رپورٹ کے مطابق 69 صحت مند ہوکر گھر جا چکے ہیں جبکہ باقی کوارنٹین میں ہیں۔
 
 

تازہ ترین