این آئی اے کے ہاتھوں کشتواڑ میں حزب المجاہدین جنگجو کی گرفتاری کا دعویٰ

تاریخ    20 مئی 2020 (09 : 01 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//حکام نے بدھ کو بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں حزب المجاہدین سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور آر ایس ایس عہدیدار اور اس کے حفاظتی اہلکار کو ہلاک کرنے میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ این آئی اے نے گذشتہ رات ایک چھاپہ مار کر مذکورہ جنگجو کو ضلع کے ہنجالا علاقے سے گرفتار کرلیا۔
حکام نے گرفتار شدہ کی شناخت رستم علی کے طور کرتے ہوئے کہا کہ اُس کا نام این آئی اے کی چارج شیٹ میں شامل تھا جو ادارے نے آر ایس ایس عہدیدار کی ہلاکت کے کیس کے سلسلے میں پیش کر رکھا ہے۔
آر ایس ایس عہدیدار چندر کانت شرما کو اپنے حفاظتی اہلکار سمیت گذشتہ برس ماہ اپریل میں ایک حملے کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔
پولیس نے اس کا الزام حزب پر ڈالتے ہوئے مبینہ طور ملوث جنگجوﺅں کی شناخت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں نثار احمد شیخ،نیشاد احمد اور آزاد نامی جنگجو ملوث ہیں۔
 
 

تازہ ترین