تازہ ترین

جموں کشمیر کے درماندہ لوگوں کی واپسی

خصوصی ٹرینوں کی آمد جاری،منگل کو 4گاڑیاں پہنچیں

20 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
جموں //حکومت نے درماندہ جموں کشمیر کے شہریوں کو واپس لانے کے اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے اب تک کووڈ خصوصی ریل گاڑیوں، بسوں اور ہوائی جہازوں کے ذریعے 74,218  شہریوں کو واپس اپنے آبائی قصبوں تک پہنچایا ۔ حکومت نے جموں کشمیر کے دیگر ریاستوں اور یو ٹیز میں درماندہ  59492 شہریوں کو براستہ لکھن پور جبکہ 14225 کو خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے جموں اور اودھمپور ریلوے سٹیشن تک پہنچایا ۔ اس کے علاوہ اب تک 501 مسافروں بشمول طلبا کو بھی خصوصی پروزاروں کے ذریعے واپس یو ٹی لایا گیا ۔ اس کے علاوہ 18 مئی سے 19 مئی کی صبح تک براستہ لکھن پور 1844 درماندہ مسافر یو ٹی میں داخل ہوئے ہیں ۔ جبکہ 890مسافر آج چھٹی کووڈ خصوصی ریل گاڑی میں جموں اور510 مسافر مراد آباد سے ایک اور ریل گاڑی میں سوار ہو کر اودھمپورریلوے سٹیشن پر اترے ۔ اب تک 5508 درماندہ مسافروں کو لیکر 6 ریل گاڑیاں جموں پہنچی ہیں جبکہ 8717 مسافر دس خصوصی ریل گاڑیوں میں اودھمپور ریلوے سٹیشن پہنچے ہیں ۔ اس کے علاوہ بھوپال اور بنگلور سے 1400 مسافروں کو لیکر دو ریل گاڑیاں آج شام اودھمپور پہنچ رہی ہیں ۔