تازہ ترین

چین میں3 نئے کیس سامنے

20 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

یو این آئی
بیجنگ// چین میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے تین نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور یہ تینوں ہی کیسز بیرون ملک سے آئے ہوئے لوگوں میں پائے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی ملک میں اس وبا سے متاثرغیر ملکی مریضوں کی تعداد 1707 ہو گئی ہے ۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ یہ تینوں کیسز منگولیا خود مختارعلاقے میں درج کئے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 1661 غیر ملکی مریضوں کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے ، جبکہ 46 اب بھی اسپتال میں داخل ہیں، جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ملک میں اب تک کسی بھی غیر ملکی شہری کی موت نہیں ہوئی ہے ۔ادھرچین کے ہوبئی صوبے میں کورونا وائرس (کوویڈ 19)کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے ۔صوبائی ہیلتھ کمیشن نے منگل کو بتایا کہ ہوبئی صوبے کے دارالحکومت میں پیر کو ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے اورجانچ رپورٹ آنے سے پہلے اس میں انفیکش کی کوئی علامت نظر نہیں آئی تھی۔