حدمتارکہ پر تنائو | پاکستان میں بھارت کی سفارت کاردفترخارجہ طلب

تاریخ    19 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
اسلام آباد//پاکستان نے حدمتارکہ پر بھارت کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج درج کیا۔پاکستانی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ بھارت کی بلاجوازاور بلااشتعال گولہ باری سے کھوریتاسیکٹر میں ایک37برس کا شہری شدیدزخمی ہوگیا۔وزارت خارجہ نے الزام لگایا کہ بھارت حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد پرمسلسل شہری آبادی کوگولہ باری کا شکار بنارہا ہے.۔وزارت خارجہ نے کہا کہ روان سال بھارت نے1081مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔اُس نے مزید کہا کہ بھارت کو بتایاگیا کہ وہ 2003کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے اور اس واقعہ اور دیگر کی تحقیقات کریں،تاکہ حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد پرامن برقرار رکھا جائے۔
 

تازہ ترین