گاندربل میں گیلاس کی فصل تیار | منڈیوں تک پہنچانے کیلئے کوئی انتظام نہیں

تاریخ    18 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


ارشاد احمد
گاندربل//گاندربل ضلع میں گلاس کی فصل تیار ہے لیکن کسانوں کو تشویش لاحق ہے کہ وہ منڈیوں تک کیسے پہنچائیں۔ ضلع کے جن علاقوں میں گلاس کی پیداوار ہوتی ہے، اُن میں گوٹلی باغ،یارمقام،وتہ لار،چونٹھ ولی واراورقصبہ لارکے علاوہ تحصیل واکورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں رواں سال اچھی پیداوار ہوئی ہے۔ جہاں کاشتکارگلاس کی اچھی پیداوار سے خوش ہیں وہیں لاک ڈائون کے نتیجے میں بیرونی منڈیوں تک پہنچانے کے لئے انہین تشویش بھی لاحق ہے ۔کسانوں کا کہنا ہے چونکہ گلاس کو کمزور فصل تصور کیا جاتا ہے اور اگر اس سلسلے میں سرکار نے معقول انتظامات نہین کئے تو نقصان ہونے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ضمن میں سرکار کو اقدامات کرنے چاہئیں۔
 

تازہ ترین