تازہ ترین

ایک دن آئی سی سی کے صدر بنیں گے گنگولی: ڈیوڈ گاور

16 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

نئی دہلی//انگلینڈ کے سابق کپتان اور بائیں ہاتھ کے سرکردہ بلے باز ڈیوڈ گاور کا خیال ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی میں ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر کی تمام خصوصیات موجود ہیں اور وہ مستقبل میں کرکٹ کے عالمی ادارے آئی سی سی کے صدر بن سکتے ہیں۔گاور نے فینس انٹرایکٹئو شو گلوفینس کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ گنگولی ایک دن خود کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں پائیں گے لیکن ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ بی سی سی آئی کا عہدہ سنبھالنا کسی بھی دن ایک بڑا کام ہے ۔انگلینڈ کے سابق کپتان گاور نے گانگولی کی بی سی سی آئی کے سپرباس کے طور پر تقرری کی حمایت میں تعریف کی ہے ۔