دلی میں چند عناصر کشمیریوں کے مفادات کے دشمن: جگمو ہن سنگھ

14 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

سرینگر//آل پارٹیز سکھ کوارڈی نیشن کمیٹی کے صدر جگ موہن سنگھ رینا نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں مقیم کچھ لوگ حکومت ہند اور کشمیر کے عوام کے مابین خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس پورے معاملے کی تحقیقات کرنی چاہئے تاکہ کشمیریوں اور وزیر اعظم کے مابین مزید محبت ختم نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ وزیراعظم مودی عام کشمیریوں کے زخموں پر مرحم لگانا چاہتے ہیں لیکن کشمیری مخالف لابی کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ کشمیر میں4 جی انٹرنیٹ پر پابندی عائد کرنے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
 

تازہ ترین