موبائل انٹر نیٹ 5ویں روز بھی بند | پلوامہ اور شوپیان میں فون سروس ہنوز معطل

تاریخ    11 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


سید اعجاز
ترال //بیگ پورہ اونتی پورہ میں حزب آپریشنل چیف ریاض نائیکو کی ہلاکت کے بعد وادی کشمیر میں مسلسل پانچویں روز بھی موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطلی رہیں جبکہ ضلع پلوامہ اور شوپیان میںموبائل سروس بھی بدستور ٹھپ ہے ۔ ریاض نائیکو کی ہلاکت کے بعد وادی کشمیر میں مواصلاتی نظام منقطع کر دیا گیا اور اتوار کو مسلسل پانچویں روز بھی جنوبی ضلع پلوامہ اور شوپیان کا فون رابطہ بحال نہیں ہو سکا ۔ اگرچہ تین روز بعد وادی کشمیر میں فون سروس بحال کی گئی تاہم ضلع پلوامہ اور شوپیان میں اتوار کو بھی فون سہولیات ٹھپ رہیں ۔پوری وادی میں 5روز سے ہزاروں طلاب آن لائن کلاسز لینے سے قاصر ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ اتوار کو بھی مہلوک حزب کمانڈر کے آبائی علاقے میں تنائو کی صورتحال برقرار رہی جس دوران علاقے میں جہاں فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپیںبھی ہوئی ہیں ۔ 
 

تازہ ترین