امریکی ڈالر کی بادشاہت کوخطرہ لاحق | روس کا یورو اورچین کااپنی کرنسی میں کاروبار کرنے کااعلان

تاریخ    10 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
لندن //دفاع کے بعداقتصادی محاذ پرامریکہ کی بادشاہت کی ایک وجہ دنیابھرمیں امریکی ڈالر میں کاروبار کاہوناہے ،لیکن اب امریکی ڈالر کاسورج غروب ہونے جارہاہے اوراقتصادی محاذ پر امریکہ کی سرفہرست پوزیشن ڈگمگانے والی ہے ۔دراصل امریکی ڈالر کوچیلنج دینے کیلئے چین نے اپنی کرنسی میں تمام ساتھی ممالک کیساتھ کاروبار کرنے کامنصوبہ بنایاہے ،اوراس منصوبہ بندی کی عمل آوری جلد شروع ہونے والی ہے ۔روس نے اپناآئندہ کاساراکاروبار ’یورئو‘یعنی یورپین کرنسی میں کرنے کافیصلہ لیاہے ۔دراصل چین ،روس ،یورپین یونین اورایران کی کوشش ہے کہ امریکہ کی من مانیوں اورڈالر کے عالمی اقتصادیات پر کنٹرول کوختم کیاجائے ،اسی لئے روس اورچین نے یورپین یونین اورخلیجی ممالک کیساتھ ہاتھ ملانے کافیصلہ لیتے ہوئے کئی محاذوں پراہم پیش رفت بھی کی ہے ۔
 

تازہ ترین