تازہ ترین

منجاکوٹ اور بالاکوٹ میں بھاری شلنگ | راجوری میں فوجی اہلکار حادثہ میں ہلاک

4 مئی 2020 (00 : 12 AM)   
(      )

جاوید اقبال +پرویز خان
مینڈھر+منجاکوٹ//پونچھ کے بالاکوٹ اور راجوری کے منجاکوٹ سیکٹروں میں ہندوپاک افواج کے درمیان شدید فائرنگ اور گولہ باری ہورہی ہے ۔ اتوار کی رات 9بجے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع ہواجو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔ مقامی ذرائع نے بتایاکہ شدید گولہ باری کی جارہی ہے اور پورا علاقہ اس کی زد میں ہے ۔تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ادھرراجوری کے ایک ٹریننگ سکول میں فوجی اہلکار حادثاتی طورپر لقمہ اجل بن گیا ۔فوج کے مطابق فوج کے سی بی سکول میں فوجی اہلکار معمول کے کام کاج میں مصروف تھے تاہم اسی دوران مذکوراہلکار ایک فوجی گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا ۔زخمی جوان کو نازک حالت میں فوجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاںوہ زخمیوں کی تاب نل لاتے ہوئے چل بسا ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ اہلکار سی بی سکول میں زیر تربیت تھا تاہم پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرلیا ہے ۔