۔88درماندہ طلباء و مزدور رواجور ی وارد

.۔ْ80افراد کو جمو ں وکشمیر کے مختلف اضلاع روانہ کیاگیا

1 مئی 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

سمت بھارگو
راجوری //ملک کی مختلف ریاستوں میں درماندہ راجوری ضلع کے 88طلباء و مزدوری پیشہ افراد گزشتہ 48گھنٹوں میں راجوری پہنچے ہیں جن کو قرنطینہ مراکز میں زیر نگرانی رکھا گیاہے ۔راجوری واپس پہنچے افراد میں 75مزدور اور 13طلباء شامل ہیں ۔راجوری پہنچنے والے تمام طلباء ریاست راجستھان کے کوٹہ ضلع میں زیر تعلیم تھے ۔ان طلباء کو کوٹہ ضلع سے ہی واپس لایا گیا جبکہ مزدور وں میں سے زیادہ تر لکھن پور خود پہنچے تھے جہاں پر ان کو زیر نگرانی رکھا گیا تھا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق طلباء کو ایس آر ٹی سی بسوں کے ذریعہ راجوری منتقل کیا گیا جبکہ بعد بدھ شام کو ہی مزدور وں کو لے کر مذکورہ گاڑیاں راجوری پہنچی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نذیر شیخ نے بتایا کہ مختلف ریاستوں میں راجوری ضلع سے گئے ہوئے 75مزدور واپس پہنچے ہیں جبکہ ان سبھی کو قرانطینہ مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کے درماندہ سبھی افراد کی واپسی کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے ۔انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے 85مزدوروں کو مختلف اضلاع میں پہنچنے میں بھی مدد کی ہے ۔