سرینگر // نوہٹہ میں مشتبہ جنگجوئوں کی جانب سے ایک گرینیڈ حملے میں پولیس و فورسز کے 4اہلکار زخمی ہوئے۔بتایا جاتا ہے کہ رات دیر گئے نوہٹہ علاقے میں جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز ونگ ایس ایس بی پر گرینیڈ پھینکا جو اہلکاروں کے درمیان زوردار ھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت 4اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمی اہلکاروں کی شناخت سب انسپکٹر انوراگ رائو، پولیس کانسٹیبل عبدالمجید، ہیڈ کانسٹیبل سناتا کمار اور کانسٹیبل دو گیش شامل ہیں۔واقعہ کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا۔