پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری

28 اپریل 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
سرینگر// جموں وکشمیر کے اوڑی اور پونچھ میں پیر کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بارہمولہ کے حاجی پیر اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر پیر کی سہ پہر پاکستانی فوج نے بلا اشتعال ہندوستان کی اگلی چوکیوں اور آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ شروع کی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات فوجی اہلکاروں نے فائرنگ کا بھر پور جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔دریں اثنا ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں بھی طرفین کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔