چاول سے سینی ٹائز بنانے کی منصوبہ بندی | فاقہ کشی کا سامنا کرنے والوں کیساتھ ناانصافی: راہل

تاریخ    22 اپریل 2020 (00 : 12 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چاول سے سے سینی ٹائز بنانے کی حکومت کی منصوبہ بندی پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے اسے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فاقہ کشی کا سامنا کرنے والے لوگوں کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے غریبوں کو وقت رہتے اپنے حق کے لئے لڑنا چاہیے ۔ گاندھی نے ٹویٹ کیا "آخر ہندوستان کا غریب کب جاگے گا؟ آپ بھوکے مر رہے ہیں اور وہ آپ کے حصے کے چاول سے سینی ٹائزبنا کر امیروں کے ہاتھوں کی صفائی میں مصروف ہیں۔ "اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا بحران کے درمیان حکومت کا یہ فیصلہ تنازعہ پیدا کر رہا ہے کہ جب لاک ڈاؤن کے سبب لوگ فاقہ کشی کے دور سے گزر رہے ہیں۔
 

تازہ ترین