تازہ ترین

تھنہ منڈی میں 2 کمسن بھائی کرنٹ لگنے سے زخمی

تاریخ    19 اپریل 2020 (09 : 12 AM)   


طارق شال
تھنہ منڈی // تھنہ منڈی کے منگوٹہ علاقے سے تعلق رکھنے والے دو کمسن بھائی خورشید احمد ( 12 سال) اور محمد رشید ( 10 سال) پسران جاوید احمدبجلی کی ترسیلی لائن چھونے سے زخمی ہو گئے جن میں سے ایک  نازک حالت میں میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا۔سنیچر کو منگوٹہ سے دو کمسن اسکولی بچے جو بھیڑیں چرا رہے تھے،منگوٹہ سے ڈھوک کی طرف جانے والی 11 کے وی لائن سے لگ کر زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر تھنہ منڈی ہسپتال لایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے مرہم پٹی کرنے کے بعد انہیں نازک حالت میں میڈیکل کالج راجوری منتقل کیاتاہم وہاں سے ایک بچے کوگورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیاگیا۔مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام لگایا کہ کئی بار محکمہ سے کہا گیا کہ کھمبے کھڑے کرکے تار کو کھینچا جائے جو زمین سے صرف 5 فٹ اوپر ہے لیکن کوئی اقدام نہیں کیاگیا ۔