تازہ ترین

خستہ ترسلی لائنیں اور بوسیدہ بجلی کھمبے | ڈورو شاہ آباد کے ایک گائوں میں حادثات کا خدشہ

تاریخ    19 اپریل 2020 (09 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی قصبہ ڈورو کے ترمبہ پورہ میں نصب بوسیدہ بجلی کھمبے اورخستہ ترسیلی لائنیں نصب ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی میں تشویش پایا جارہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آنے کا خدشہ لاحق ہے کیونکہ علاقے میں ترسیلی لائنیںنہ صرف خستہ ہیں بلکہ انہیں درختوں کے ساتھ لٹکایا گیا ہے۔انہوںنے بتایا کہ معمولی ہوائوں کے نتیجے میں یہ لائنیں درختوں سے گر جاتی ہیںاور خدانخواستہ کبھی بھی کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔انہوں نے مزیدبتایا کہ بوسیدہ بجلی کھمبوں کے نتیجے میں عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوچکا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی اس معاملہ سے بخوبی واقف ہے لیکن کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے بلکہ صرف وعدوں سے ہی بہلایا جارہا ہے جن کو کبھی عملی جامہ پہنانے کی کوشش نہیں کی گئی۔مقامی لوگوں نے محکمہ کے اعلیٰ افسران سے مداخلت کی اپیل کی ۔