کرکٹ کلب آف انڈیا نے راحت فنڈ میں دئے 51لاکھ

تاریخ    18 اپریل 2020 (00 : 01 AM)   


ممبئی/ ممبئی کے ممتاز کرکٹ کلب آف انڈیا (سی سی آئی) نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے مہاراشٹر کے وزیر اعلی راحت فنڈ میں 51 لاکھ روپے کی مدد دینے کا اعلان کیا ہے ۔کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے کھیل کی دنیا کی تمام ہستیاں سامنے آئی ہے اور ان لوگوں نے وزیر اعلی راحت فنڈ اور وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں مدد دی ہے ۔ سی سی آئی کل ایک کروڑ ایک لاکھ کی مدد دے گی جس کے تحت اس نے 51 لاکھ وزیر اعلی راحت فنڈ میں دئے جبکہ باقی 50 لاکھ روپے وہ اپنے ارکان کی طرف سے عطیہ لے کر جمع کرے گا ۔قابل ذکر ہے کہ پورے ملک میں مہاراشٹر کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور یہاں اب تک کورونا کے تین ہزار سے زیادہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔یو این آئی
 

تازہ ترین