تازہ ترین

لاوڈا نے حبک اور چندپورہ میں تین ڈھانچے منہدم کئے

17 اپریل 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے جمعرات کو حبک اور چندپورہ ہارون میں غیر قانونی ڈھانچے منہدم کئے۔لاوڈا کے انفورسمنٹ افسر کی قیادت میں محکمہ کی ایک ٹیم نے ان علاقوں میں غیر قانونی طور تعمیر ہورہے تین ڈھانچوں کو منہدم کیاجس مین ایک دومنزلہ مکان بھی شامل ہے۔موصولہ بیان کے مطابق چند خود غرض لوگ لاک ڈائون کا ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں ۔بیان کے مطابق لوگوں کی مزاحمت کے باوجود ان ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا۔لاوڈا ٹیم کے ہمراہ پولیس بھی تھی۔