تازہ ترین

کورونا وائرس کے مزید24 کیس،جموں کشمیر میں تعداد184تک پہنچی

تاریخ    9 اپریل 2020 (52 : 04 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// وادی میں جمعرات کو کورونا وائرس میں مبتلا ءمزید 24کیس سامنے آگئے۔مذکورہ افراد کے ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر میں اس مہلک وائرس میں مبتلاءافراد کی تعداد184تک بڑھ گئی ہے۔
سرکار کے ترجمان روہت کنسل نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پرمزید24کیس سامنے آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  کشمیر میں 152  کیس جبکہ جموں میں32ا کیس  ہیں۔
 انہوں نے دعویٰ کیا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد ”ایگریسیو ٹیسٹنگ “کا نتیجہ ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں ہا ہا مچارکھی ہے اور اب تک کم و بیش ایک لاکھ افراد اس وائرس کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
پورے جموں کشمیر میں دنیا بھر کی طرح ہی مکمل لاک ڈاﺅن کا نفاذ جاری ہے تاکہ کورونا کے پھیلاﺅ کو روکا جاسکے۔