تازہ ترین

بارہمولہ میں ایک ہفتہ قبل جنگجوﺅں کی صف میں شامل ہونے والا نوجوان گرفتار

9 اپریل 2020 (07 : 12 PM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سیکورٹی فورسز نے گذشتہ شب ایک چھاپے کے دوران ایک ہفتہ قبل جنگجوﺅں کی صف میں شامل ہونے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق بشیر احمد بیگ ساکن شیرپورہ کنڈی، کریری کو پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے گرفتار کیا۔
اطلاعات کے مطابق فورسز نے بعد ازاں مذکورہ نوجوان کے کہنے پر کریری میں چھاپہ مار کر 1اے کے47بندوق،2میگزین اور گولیوں کے40راﺅنڈ بر آمد کرلئے۔
بیگ نے ایک ہفتہ پہلے یعنی2 اپریل کے روز جنگجوﺅں کی صف میں شمولیت اختیار کی تھی۔