ٹنگمرگ کے ریڈ زو ن قرادیئے گئے دیہات کی تمام سڑکیں سیل

بفرزون دیہات میں لوگوں کوگھروں میں بیٹھنے کی تلقین

تاریخ    9 اپریل 2020 (22 : 12 AM)   


مشتاق الحسن
ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں ریڈ زون قرار دئیے گئے نصف درجن دیہات میں لوگوںکی نقل حمل روکنے کے لیے پولیس نے تمام رابط سڑکوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ کورنا وائرس کے خلاف اپنائی جارہی احتیاطی تدابیر کو سخت کرتے ہوئے ٹنگمرگ پولیس نے ریڈ زون علاقوں جن میں سولندہ،  کٹی پورہ،  ہری اوٹنو، چکتھن چھانہ پورہ، قاضی پورہ، چندی لورہ میں لوگوں کے نقل و حمل کو مسدود کرتے ہوئے ان علاقوں کو تحصیل ہیڈکواٹر سے ملانی والی تمام راستوں کو سیل کرنے کے علاوہ متعدد رابط سڑکوں کو جے سی بی سے ناقابل استعمال بنایا جبکہ بفر زون علاقوں جن میں رتنی پورہ، ہیر، فیروزپورہ،مہاین،  درنگ،  چک فیروزپورہ، میں لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے پولیس اور فوجی گاڑیوں میں لائو ڈاسپیکروں کے ذریعہ سے لوگوں کو کووڈ 19 پر قابو پانے کیلئے’ سٹے ہوم سٹے  سیف ‘ پر مکمل عمل کرنے کی اپیل کی جارہی تھی۔ ادھر ایس ایس پی بارہمولہ عبدل قیوم نے سب ڈوثرن ٹنگمرگ میں ریڈ زون علاقہ جات کا دورہ کرکے وہاں صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ایس ایس پی بارہمولہ کے ہمراہ ایس ڈی پی او ٹنگمرگ ہلال خالق اور  ایس ایچ او ٹنگمرگ بشارت علی بھی تھے ۔ بعد میں ایس ایس پی بارہمولہ نے ایک علیحدہ میٹنگ کے دوران سب ڈوثرن ٹنگمرگ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ٹنگمرگ پولیس کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ۔   
 

تازہ ترین