کپوارہ میں کیندر ودھیالیہ کے قیام کیلئے زمین منتقل

شوپیان میں مائیگرنٹ ملازمین کیلئے اقامتی سہولیات کاقیام

تاریخ    9 اپریل 2020 (22 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//لیفٹنٹ گورنر گی جی سی مرمو کی صدارت میں منعقدہ انتظامی کونسل کی میٹنگ میں کپوارہ ضلع کے درگ مولہ علاقے میں 40 کنال کاہچرائی زمین محکمہ سکولی تعلیم کو منتقل کرنے کو منظوری دی گئی جس پر کیندر ودھیالیہ قائم کیا جائے گا ۔ انتظامی کونسل نے شوپیاں میں واقع دیگام گاؤں میں 40 کنال زمین ریلیف و باز آباد کاری محکمہ کو منتقل کرنے کو بھی منظوری دی جس پر کشمیری مائیگرنٹ سرکاری ملازمین کیلئے اقامتی سہولیات قائم کی جائیں گی ۔ 
 

تازہ ترین