تازہ ترین

امدادی کارروائیاں لازمی عمل، رضاکاروں کو کرفیو پاس اجراء کئے جائیں:ٹریڈ الائنس

تاریخ    9 اپریل 2020 (22 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//کشمیر ٹریڈ الائنس نے وادی میں بے روزگار اورضرورتمندوں تک اشیائے خوردنی پہنچانے والے افراد کو کرفیو پاس اجرا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وادی میں19مارچ سے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے حکام کی طرف سے جاری لاک ڈائون اور بندشوں کے نتیجے میں لوگوں کی ایک بری تعداد جہاں بے روزگار ہوئی ہے،وہیں کئی غریب کنبوں کی صورتحال بہت خراب ہے۔ الائنس کے صدر اعجاز احمد شہداد نے اس وبائی صورتحال کے بیچ مقامی کمیٹیوں سے لیکر رضاکارتنظیموں اور مذہبی جماعتوں کے علاوہ انفرادی سطح پر بھی لوگ ضرورتمندوںکی امداد کرنے میں پیش پیش ہیں تاہم بندشوں کے نتیجے میں ان کی نقل و حرکت مسدود ہوکر رہ گئی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایسے افراداور فلاحی و رضاکار انجمنوں کے کارکنوں کو کرفیو پاس اجراء کئے جائیںتاکہ وہ امدادی کام آسانی کے ساتھ انجام دے سکیں۔