تازہ ترین

ایس ایس پی بارہمولہ نے ٹنگمرگ کا دورہ کیا

ریڈ زون قرار دئے گئے علاقوں میں سخت بندشوں کے احکامات

تاریخ    9 اپریل 2020 (04 : 12 AM)   


فیاض بخاری
بارہمولہ //ٹنگمرگ میں کورونا وائرس کے مزید مثبت کیس آنے کے بعد یس ایس پی بارہمولہ عبد القیوم نے بدھ کوٹنگمرگ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے صحت اور دیگر محکموں کے افسران سے ملاقات کی۔ اس موقع پرایس ایس پی نے ریڈ اور بفرزون قرار دئتے گئے علاقوں کو مکمل طور پر سیل کرنے کے لئے سکیورٹی اہلکاروں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔ بعد میں ایس ایس پی اور ایس ڈی پی او ٹنگمرگ ہلال خالق اور ایس ایچ او ٹنگمرگ بشارت علی نے ریڈ زون اور بفر زون کے تمام علاقوں کا دورہ کیااور صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔ایس ایس پی نے کہا کہ ان علاقوں سے کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور کسی کو بھی اس علاقے میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے لوگوں سے ایک مرتبہ پھر اپیل کی کہ وہ گھروں سے باہر نہ آئیں اور انتظامیہ کو مکمل تعان دیں۔اس دوران بلاک ڈیولپمنٹ افسر محمد اشرف میر نے ایس ڈی ایم گلمرگ شبیر الحسن ، تحصیلدار ٹنگمرگ ڈاکٹر نثار رسول اور ایگزیکیٹوافسر ایم سی ٹنگمرگ کی ہدایت پر کئی ماسک تقسیم کئے، جس کے بعد مزید تقسیم کاری کا عمل پنچایت باڈی اے ایم سی کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پرکورونا وائرس سے بچنے کیلئے حفاظتی کٹ ڈاکٹر طاہر نوڈل افسر کنٹرول روم ٹنگمرگ نے فراہم کئے۔ اس موقع پر کچھ لوگوں میںگذائی اجناس کے کٹ بھی تقسیم کئے گئے۔