تازہ ترین

ملک میں ’سماجی ایمرجنسی‘، ماہرین کا لاک ڈاون بڑھانے کا مشورہ: وزیر اعظم

تاریخ    8 اپریل 2020 (53 : 05 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وبا کی وجہ سے پیدا صورتحال کو’سماجی ایمرجنسی‘ قرار دیتے ہوئے بدھ کو کہا کہ کئی ریاستی حکومتوں، ضلع انتظامیہ اور ماہرین نے لاک ڈاون کی مدت بڑھانے کو کہا ہے۔
 مودی نے ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے پیدا صورتحال پر سیاسی جماعتوں کے قانون ساز جماعتوں کے رہنماوں کے ساتھ آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے کہا”ملک میں ’سماجی ایمرجنسی‘ جیسی صورت حال ہے اور اس کے پیش نظر حکومت کو کئی سخت فیصلے کرنے پڑے ہیں۔ ہمیں اب بھی مکمل طور محتاط رہنے کی ضرورت ہے“۔ انہوں نے کہا” مختلف ریاستی حکومتوں، ضلع انتظامیہ اور ماہرین نے لاک ڈاون کی مدت بڑھانے کو کہا ہے“۔