تازہ ترین

خوراک و ادویات بنانے والے صنعتی یونٹ احتیاطی تدابیر عملائیں:شرما

تاریخ    6 اپریل 2020 (26 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے محکمہ صنعت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ خوراک اور ادویات جیسی اہم چیزیں تیار کرنے والے صنعتی یونٹ تمام احتیاطی پروٹوکال پر عمل آوری کریں تاکہ کووِڈ۔19کے پھیلائو کو روکا جاسکے۔کے کے شرما نے ایک میٹنگ کے دوران صنعتی یونٹوں کی طرف سے عملائے جارہے احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ محکمہ صنعت اشیائے ضروریہ تیار کرنے والے یونٹوں کو ہرممکن تعاون فراہم کررہا ہے اور اِن پر نظر گزر بھی رکھ رہا ہے ۔ا ن صنعتی یونٹوں نے مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے سرکیولر جاری کرنے کے بعد پچھلے پندرہ دِنوں کے دوران اَپنی سرگرمیاں شروع کیں۔مشیرموصوف نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ یونٹوں کے مالکان سے کہے کہ وہ اپنے کامگاروں کو ماسک لازمی طور پر فراہم کریں۔اُنہوں نے کہا کہ کپڑوں سے تیار کئے گئے ماسک اور جے کے ہینڈ لوم کارپوریشن و جے کے کے وی آئی بی کی طرف سے تیار کئے گئے ماسک بھی بروئے کار لائے جاسکتے ہیں۔