تازہ ترین

سبزی فروش اور قصاب لاک ڈائون سے مستفید

کنگن کے صارفین کو دو دو ہاتھوں لوٹ رہے ہیں

تاریخ    6 اپریل 2020 (26 : 02 AM)   


غلام نبی رینہ
کنگن//کورونا وائرس کی دہشت سے جہاں ایک طرف لوگ پریشان ہیں وہیں سبزی فروشوں نے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے لوگوں کے مشکلات میں مزیداضافہ کردیا ہے۔وسن، کنگن، گنڈ اور دیگر علاقوں کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سبزی فروشوں نے لاک ڈائون کا بھرپور فائدہ اٹھایا ہے اورقیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے۔ لوگوںکا کہنا ہے کہ ساگ 80روپے ،ٹماٹر 50اور پالک60روپئے میں فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنا ہی نہیں قصاب بھی ناجائز منافع خوری کرکے عام کو دودوہاتھوں لوٹ رہے ہیں کیونکہ  گوشت 550روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ اس دوران سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ انہیں منڈی سے ہی سبزیاں مہنگے داموں میں مل جاتی ہیں۔