ملک بھر میں 9منٹ تک روشنیاں گل | کروڑوں لوگوں نے موم بتیاں جلا کر نعرے لگائے

تاریخ    6 اپریل 2020 (41 : 12 AM)   


مانیٹرنگ نیوز ڈیسک
سرینگر// وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اتوار کو 9منٹ تک غیر ضروری روشی کے بلب گل کرکے موم بتیاں جلانے کی اپیل پر پورے ملک میں کروڑوں لوگوں نیاس پر عمل کر کے کورونا کے سیاہ سایہ کو روشنی سے دور کرنے کی علامتی کوشش کی۔وزیر اعظم نے ٹھیک نو بجے 9 منٹ کیلئے روشیاں گل کرنے دیئے جلانے کی اپیل کی تھی اور انہوں نے خود اس پر عمل کیا اور دیا جلانے کی تصویر ٹیوٹر پر شیئر کی۔ملک بھر میں لوگوں نے دیئے جلا کر پٹاکے سرکے اور نعرے بازی کی۔بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگا کر تالیاں بجائیں گئیں اور نو منٹ کے بجائے آدھ گھنٹے تک اس طرح کی صورتحال جاری رکھی۔لوگوں نے گھروں کی روشنیاں گل کر کے موم بتیاں جلائیں اور گھر کی کھڑکیوں اور بال کونیوں میں آکر تالیاں بجائیں۔صدر جمہوریہ ہند اور نائب صدر جمہوریہ نے بھی موم بتیاں جلائیں۔کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے کورونا کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے علامتی طور پر دیئے جلائے۔وزیر اعظم کی اپیل پر صرف گھروں میں نو منٹ تک بلیک ائوٹ کیا گیا جبکہ سڑکوں اور  بنددکانوں کے باہر روشنیوں کو بند کرنے سے منع کیا گیا تھا۔
 

تازہ ترین