بانڈی پورہ میں فوجی اہلکار کی خود کشی

تاریخ    6 اپریل 2020 (41 : 12 AM)   


عازم جان
 بانڈی پورہ //بانڈی پورہ میں فوج کے ایک اہلکار نے خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ یہ واقعہ پانار میں قائم 14آر آر کیمپ میں دوران شب پیش آیا۔ سپاہی ستندر کمار ساکن مدھیہ پردیش نے رات کے ساڑھے تین بجے ڈیوٹی کے دوران نا معلوم وجوہات کی بنا کر اپنی روس رائفل کا استعمال کر کے کود کو گولی ماردی۔وہ خون میں لت پت ہوا اور طبی امداد سے قبل ہی دم توڑ بیٹھا۔مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع شریپد نائیک نے گذشتہ برس دسمبر میں لوک سبھا میں فوجی جوانوں کی طرف سے خودکشیاں کرنے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سال 2010 سے سال 2019 کے دوران 1113 فوجی اہلکاروں نے خودکشی کی۔
 

تازہ ترین