تازہ ترین

جموں میں صحت و صفائی کا عمل مزید تیز

تاریخ    5 اپریل 2020 (00 : 01 AM)   


جموں//کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے پیدا شدہ صورتحال کو روکنے کیلئے جموں میونسپل کارپوریشن ( جے ایم سی ) نے روزانہ بنیادوں پر سینی ٹائیزیشن اور سینی ٹیشن مہم کو شہر میں تیزی لائی ہے ۔ اس کے علاوہ کارپوریشن کی دیگر ذمہ داریاں بھی باقاعدگی کے ساتھ انجام دی جا رہی ہیں ۔ ان باتوں کا اظہار کمشنر جے ایم سی اولین لواسہ نے یہاں جے ایم سی کے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ کووڈ 19 کے خلاف جاری جنگ میں سینی ٹیشن ورکروں کی کارکردگی کی سراہنا کرتے ہوئے لواسہ نے کہا کہ جبکہ شہر کی ساری آبادی لاک ڈاؤن کے تحت اپنے اپنے گھروں میں قیام پذیر ہیں لیکن کورونا وائرس کی چین کو توڑنے کیلئے جے ایم سی کا سینی ٹیشن عملہ ( صفائی کرمچاری ) شہر کو صاف رکھنے اور شہر کے لوگوں کی صحت محفوظ رکھنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں ۔ صفائی کرمچاریوں کی صحت کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے انہیں دستانے ، سینی ٹائیزر اور ماسک فراہم کئے گئے ہیں اور انہیں اپنے فرائض محفوظ طریقے پر انجام دینے کیلئے تربیت فراہم کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کرمچاریوں کی انشورنس بھی ایمپلائیز سٹیٹ انشورنس کارپوریشن کے ذریعے عمل میں لائی گئی ہے ۔ میٹنگ کے دوران کمشنر موصوف کو بتایا گیا کہ شہر کے تمام علاقوں میں سینی ٹائیزیشن ، فیمومی گیشن /تھرمل فاگنگ و دیگر اہم اقدامات جاری ہیں ۔ اس مقصد کیلئے فاگنگ مشین ، سپرئینگ پمپ ، وہیکل ماؤنڈ سپرے مشین ، فائیر ہائیڈرنٹس اور واٹر ٹینکر بشمول عملہ شہر میں تعینات کئے گئے ہیں تا کہ شہر کے ریڈ زون ، کورنٹین مراکز ، ہسپتالوں ، منڈیوں و دیگر عوامی مقامات پر کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے ۔ اس کے علاوہ شہر کے سلم علاقوں میں رہنے والے ایک ہزار گھرانوں میں باقاعدہ طریقے پر لوگوں میں چاول ، آٹا ، دالیں ، پیاز ، تیل ، نمک اور چینی تقسیم کی جا رہی ہے ۔