’ہیمال ناگرائے‘کا مطالعہ | لاک ڈائون کی اکتاہٹ کاعلاج

اسپیکنگ ٹائیگرکی صلاح

تاریخ    5 اپریل 2020 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
نئی دہلی//کروناوائرس لاک ڈائون کے دوران اکتاہٹ کودور کرنے کیلئے ایک اشاعتی ادارے نے لوگوں کو 15کتابوں کا مطالعہ کرنے کی  صلاح دی ہے جن میں ایک کشمیری تصنیف بھی شامل ہے۔ایک بیان میں ’اسپیکنگ ٹائیگر‘نامی اشاعتی ادارے نے کہاکہ اُن کی کتابوں کی فہرست الگ تھلگ دن گزارنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔انہوں نے اس پہل کانام ’نئی دنیاکی پہچان‘رکھا ہے اور اس فہرست میں رسکن بانڈ،جیری پنٹو اوراپمنیوچٹرجی کی تصانیف بھی شامل ہیں ۔اس فہرست میں اونیزا درابو کی تصنیف ’ہیمال ناگرائے ،کشمیرکی عظیم لوک کہانیاں‘ بھی شامل ہے جبکہ فہرست میں بچوں کیلئے بھی پانچ کتابیں ہیں۔دیگرتصانیف میں رسکن بانڈ کی کتاب،’’اے بک آف سمپل لیونگ،بریف نوٹس فرام ہلز‘‘ ،جیری پنٹوکی’’مرڈراِن ماہم‘‘،سیدمجتبیٰ علی کی تصنیف ،’’اِن اے لینڈ فار فرام ہوم:ا ے بنگالی اِن افغانستان،مادھوی مینن کی ’’انفنیٹ ورائٹی‘‘،ہنسداسویندراکی’’دی آدیواسی وِل ناٹ ڈانس‘‘،ایکاکرنیاون کی ’’بیوٹی از اے وونڈ‘‘،اپمنیو چٹرجی کی ’’دی ایسسینیشن آف اندراگاندھی‘‘، انگشوداس گپتاکی ’’فرن روڈ‘‘اورٹوبی والش کی ’’دی ورلڈ دیٹ اے آئی میڈ‘‘ شامل ہیں۔
 

تازہ ترین